Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نیلور میں بھارت فورج کی 1200 کروڑ کی سرمایہ کاری

نیلور میں بھارت فورج کی 1200 کروڑ کی سرمایہ کاری

وشاکھاپٹنم 10 جنوری (پی ٹی آئی) بھاری گاڑیوں، لاریوں اور بڑی ٹرکوں کا ساز و سامان اور کُل پرزے تیار سازی کی ایک سرکردہ کمپنی نے آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں 1200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے ایک مربوط صنعتی پلانٹ قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ بھارت فورج کمپنی کے چیرمین بابا کلیانی نے کہاکہ ’’ہم نے نیلور میں 1200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے بھاری گاڑیوں کے ساز و سامان کی تیاری کا ایک بڑا یونٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں 3000 افراد کو راست روزگار فراہم ہوگا‘‘۔ بابا کلیانی یہاں سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ اننت پور میں ایک ملٹی موڈل یونٹ کے قیام کے لئے آندھراپردیش سے ایک دوسری یادداشت مفاہمت پر دستخطیں کی گئی ہیں۔ پونے میں واقع بھارت فورج، دنیا کی سب سے بڑی فورجنگ کمپنی ہے جس کے ساز و سامان، آلات اور فاضل پرزوں کی تیاری کے یونٹس سارے ہندوستان کے علاوہ جرمنی، سویڈن اور فرانس میں بھی موجود ہیں۔ بھارت فورج 2.5 ارب امریکی ڈالر مالیتی کلیانی گروپ کا ایک حصہ ہے۔ دنیا بھر میں واقع اس کی یونٹوں میں 10,000 افراد ملازمت کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT