Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / نیلوفر اسپتال میں خواتین کی موت ، حاملہ خواتین کے آپریشن کی مسدودی ، رشتہ داروں اور کانگریس قائدین کا احتجاج

نیلوفر اسپتال میں خواتین کی موت ، حاملہ خواتین کے آپریشن کی مسدودی ، رشتہ داروں اور کانگریس قائدین کا احتجاج

حیدرآباد 6فروری(یواین آئی) شہر حیدرآباد کے مشہور نیلوفر اسپتال میں حاملہ خواتین کے سیزیرین آپریشن روک دیئے گئے ۔ یہ آپریشن گزشتہ ایک ہفتہ سے روک دیئے گئے ۔ ہنگامی حالات میں بھی آپریشن نہ کرنے پر اس اسپتال کی حاملہ خواتین اور ان کے رشتہ داروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اس سے کئی شبہات ظاہر کئے گئے ۔گزشتہ ماہ سیزیرین آپریشن کے دوران پانچ خواتین کی موت واقعہ ہونے کے بعد یہ سیزیرین آپریشن روک دیئے گئے اور ان اموات کی جانچ کے احکام دے دیئے گئے جس کے پیش نظر یہ سیزیرین آپریشن روک دیئے گئے ۔ان آپریشنس کو روک دینے سے حاملہ خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ سیزیرین آپریشن کے دوران مرنے والی خواتین کے رشتہ داروں نے آج اسپتال میں احتجاج کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT