Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نیلوفر ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ و آر ایم او کا تبادلہ

نیلوفر ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ و آر ایم او کا تبادلہ

حاملہ خواتین کی اموات کا شاخسانہ ، اسپیشل سکریٹری ہیلت کے احکامات
حیدرآباد ۔ 10فبروری ( سیاست نیوز) حکومت نے نیلوفر ہاسپٹل کے سیزیرین سیکشن میں 5خواتین کی موت کے واقعہ کے سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اور آر ایم او کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج احکامات جاری کئے گئے ۔ اسپیشل سکریٹری ہیلت راجیشور تیواری کی جانب سے جاری کردہ جی او آر ٹی 137کے مطابق ڈاکٹر سی سریش کمار سپرنٹنڈنٹ نیلوفر ہاسپٹل اور ڈاکٹر کے اوشا رانی سیول سرجن آر ایم او نیلوفر ہاسپٹل کو ڈائرکٹر پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کے روبرو سرینڈر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ان دونوں ڈاکٹرس کو ڈائرکٹر پبلک ہیلت کی جانب سے نئی پوسٹنگ دی جائے گی ۔ تبادلہ کے احکامات پر فوری اثر کے ساتھ عمل ہوگا ۔ حکومت نے ڈاکٹر شلیجا سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ میٹرنیٹی ہاسپٹل سلطان بازار کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں نیلوفر ہاسپٹل کا نیا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا ہے ۔ ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن اور ڈائرکٹر پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کو حکومت کے احکامات پر کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے ۔ جی او میں کہا گیا کہ حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ 28جنوری تا 4فبروری ہاسپٹل میں پانچ خواتینکی اموات واقع ہوئی ۔ کلکٹر حیدرآباد نے اس سلسلہ میں تحقیقات کرتے ہوئے حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے ۔ رپورٹ میں ڈاکٹر سی سریش کمار سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹر کے اوشا رانی سیول سرجن آر ایم او کی لاپرواہی ثابت ہوئی ‘ جس پر ان دونوں کے تبادلے کا فیصلہ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT