Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیمر اور سوریز کے بغیر بارسلونا کو 3-0 کی شکست

نیمر اور سوریز کے بغیر بارسلونا کو 3-0 کی شکست

روم۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اٹلی میں چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے کا میدان سجا تومیزبان یووینڈس کا بارسلونا سے مقابلہ ہوا اورتماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم نے بھی خوب منظر پیش کیا۔ اپنی سرزمین پر اپنے ہی شائقین کے سامنے اطالوی کھلاڑی قابو میں نہ آئے ۔ پاؤلو ڈیبالا نے ساتویں منٹ میں گول کر کے برتری بنالی اور بائیسویں منٹ میں ایک اور گول کر کے اسی سبقت کو اطالوی کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں بھی جاری رکھا۔ دوسری جانب سوپراسٹارز نیمر اور سوآریز اور خاص طور پر میسی کی بے بسی دیکھنے والی تھی۔ مہمان ٹیم کو 3-0  کی کراری شکست ہو گئی۔

TOPPOPULARRECENT