Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیمر پر تین میچوں کی پابندی، بارسلونا کی مشکلات میں اضافہ

نیمر پر تین میچوں کی پابندی، بارسلونا کی مشکلات میں اضافہ

میڈرڈ۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اسپینی فٹبال کلب بارسلونا کو شدید دھکا لگا ہے اور وہ ال کلاسیکو کے نام سے مشہور روایتی حریف ریال میڈرڈ کے خلاف میچ میں نامور اسٹار نیمر کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔ ملاگا کے خلاف میچ میں دو زرد کارڈس کے بعد انہیں لال کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا جس کے سبب وہ ایک میچ سے باہر ہو گئے تھے تاہم ان کی سزا میں اس وقت اضافہ کردیا گیا جب انہوں نے گراؤنڈ سے باہر جا کر ڈریسنگ روم کی طرف جانے والی سرنگ سے گزرتے ہوئے چوتھے عہدیدارکی جانب دیکھ کر تالی بجا کر ان کا مذاق اڑایا تھا۔اس واقعہ کو میچ ریفری جیزز منزانو نے دیکھ لیا تھا اور اسی وجہ سے ان پر تین میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس پابندی کے سبب اب وہ بارسلونا کے تین میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے جن میں پہلا 15 اپریل کو ریئل سوسائیڈڈ، 23 اپریل کو ریئل میڈرڈ اور پھر 26 اپریل کو اوساسونا کے خلاف میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ یہ بارسلونا کیلئے کھیلتے ہوئے پہلا موقع ہے کہ نیمر کو سرخ کارڈ دکھایا گیا ہے اور ان کی خدمات سے محروم ہونے سے بارسلونا کو بڑا دھکا لگا ہے جو لا لیگا میں ریئل میڈرڈ سے پہلے ہی تین نشانات پیچھے ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT