Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیمر کا فیصلہ کن گول بارسلونا فاتح‘رئیل میڈرڈ کو شکست

نیمر کا فیصلہ کن گول بارسلونا فاتح‘رئیل میڈرڈ کو شکست

نیویارک۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل چیمپئنز کپ میں بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دی۔ واحد اور فیصلہ کن گول نیمر نے کیا۔ ایک اور مقابلے میں مانچسٹر سٹی نے ریئل میڈرڈ کو 4-1 سے شکست دی۔امریکی علاقے میں انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے اہم میچ بارسلونا اور مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، انیسٹا، سوآریز اور نیمر جیسے سوپر اسٹارز کی ٹیم نے انگلش کلب پر برتری کی دھاک بٹھائی، پہلے ہاف کے اکتیسویں منٹ میں نیمر نے شاندار گول اسکور کیا۔ بارسلونا ٹیم کی یہی سبقت پہلے اور پھر دوسرے ہاف کے آخر تک برقرار رہی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی نے ریئل میڈرڈ کو 4-1 کی شکست سے دوچار کر دیا۔ دونوں طاقتور ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں سخت مقابلہ ہوا، پہلے ہاف کے بغیر کسی گول نے میچ میں سنسنی پیداکر دی۔ دوسرے ہاف میں کھلاڑیوں کے جارحانہ کھیل سے دلچسپی بڑھی۔ مانچسٹر سٹی کے اوٹامنڈی اور اسٹرلنگ کے گولز نے برتری دلائی، پھر 67 اور 82 ویں منٹ میں مزید دو گولز سے مانچسٹر سٹی کا اسکور چار ہو گیا، ریئل میڈرڈ کی طرف سے واحد گول آخری منٹ میں آسکر نے کیا۔

TOPPOPULARRECENT