Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیمر کی آمد کے بعد پیرس سینٹ کی تیسری کامیابی

نیمر کی آمد کے بعد پیرس سینٹ کی تیسری کامیابی

لندن۔22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پیرس سینٹ جرمن نے لیگ ون میچز میں ٹاؤلوز کو 6-2 گولز سے شکست دے دی۔ نیمر کی ٹیم میں شامل کرنے کے بعد یہ پیرس سینٹ جرمن کی تیسری کامیابی ہے۔ پیرس سینٹ جرمن ٹیموں کے جدول میں بھی پہلے مقام پر ہے۔ ٹائولوز کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 18 ویں منٹ میں میکس گریڈل نے کیا جس کے بعد ٹائولو زطویل وقت تک کوئی دوسرا گول نہ کرسکی تاہم فاتح ٹیم نے اس تمام وقت میں متعدد گولز بنائے۔پی ایس جی کی جانب سے پہلا گول نیمرکھیل کے 31 ویں منٹ میں جبکہ تین ہی منٹ بعد ربیوٹ نے ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا۔69 ویں منٹ میں ویراٹی ،75 ویں منٹ میں سیووانی نے گول کیا۔ اس دوران حریف ٹیم کے تھیاگو سلوا نے بھی ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا۔ جس کے بعد پیرس سینٹ جرمن نے مزید فو گول کئے اور ٹیم کو فتح دلائی۔دوسری جانب نیمر نے سابق کلب کے ڈائریکٹرز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارسلونا کلب ان سے بہتر رہنمائی کا مستحق ہے۔یادر ہے کہ نیمر نے ریکارڈ معاہدہ کے بعد بارسلونا کو خیر باد کہتے ہوئے پیرس سینٹ جرمن میں شمولیت اختیار کی ہے۔بارسلونا سے علحیدگی کے بعد اب نیمر اپنی سابق ٹیم کے انتظامیہ پر تنقید کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT