Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / نیم دلانہ 5 اسٹار پریس کانفرنس طریقہ کار نقصاندہ: شتروگن سنہا

نیم دلانہ 5 اسٹار پریس کانفرنس طریقہ کار نقصاندہ: شتروگن سنہا

پٹنہ۔19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شتروگن سنہا نے آج ان اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں بہتر مظاہرہ کرسکتی تھی لیکن غالباً ایسا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے اپنے سرکردہ قائدین سے درخواست کی کہ وہ ’’5 اسٹار پریس کانفرنس‘‘کا سلسلہ بند کرتے ہوئے عوامی مسائل کے ساتھ ابتدائی سطح پر عوام کے درمیان پہنچ جائیں۔ شتروگن سنہا نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’اب وقت آگیا ہے کہ ابتدائی سطح پر عوام کے درمیان پہنچ جائیں اور نیم دلی کے ساتھ 5 اسٹار پریس کانفرنس کا طریقہ بند کیا جائے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT