Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / نیم فوجی تنظیم کے نامور افراد کا ’ ایک عہدہ ۔ایک پنشن‘ کیلئے احتجاجی جلوس اور دھرنا

نیم فوجی تنظیم کے نامور افراد کا ’ ایک عہدہ ۔ایک پنشن‘ کیلئے احتجاجی جلوس اور دھرنا

نئی دہلی ۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) سابق نیم فوجی تنظیم کے عہدیداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک احتجاجی جلوس پارلیمنٹ تک نکالا جائے گا اور غیر معینہ مدت کا دھرنا 15اپریل سے شروع کیا جائے گا تاکہ ایک عہدہ ایک پنشن کے مطالبہ اور خدمات کا دیگر فوائد کیلئے حکومت پر تباؤ ڈالا جاسکا ۔ اسوسی ایشن نے ایک ماہ کی نوٹس 10فبروری کو اس سلسلہ میں حکومت کو دے دی ہے ۔ سکریٹری جنرل کانفڈریشن سابق نیم فوجی تنظیم فلاحی اسوسی ایشن پی ایس نائر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر معینہ مدت کا دھرنا جنتر منتر پر دیا جائے گا ۔ اسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ اُسے ملک گیر سطح سے نامور سابق فوجیوں کی تائید حاصل ہے ۔ وہ گذشتہ سال بھی ایک عہدہ ایک پنشن اور دیگر خدمات کے فوائد کیلئے احتجاجی جلوس نکال چکے اور احتجاج کرچکے ہیں ۔ حکومت مسلح افواج ‘ مسلح ریزروپولیس ‘ سرحدی صیانتی فوج ‘ مرکزی صنعتی صیانتی فوج اور انڈو تبتاً سرحدی پولیس اور سیما شستر بل کیلئے فوائد کا پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT