Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈکرکٹرز نے چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

نیوزی لینڈکرکٹرز نے چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

آکلینڈ۔ 20نومبر (سیاست ڈاٹ کام )  نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ٹوئنٹی20  ٹورنمنٹ کے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڑ قائم ہو گیا۔ جارج پائی سوپر اسمیش نیوزی لینڈ کا اولین  ٹوئنٹی20  ڈومیسٹک ٹورنمنٹ ہے۔ آکلینڈ اور سینٹرل ڈسٹرکٹ کے درمیان ایڈن پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں دونوں جانب سے مجموعی طورپر 31 چھکے لگا کر نیا ریکارڑ قائم کردیا گیا۔ آکلینڈ کے اوپنرجیت راول نے 36 اور براڈ چوپڑا نے 25 رنز بنائے دونوں کے درمیان چار چھکے لگائے گئے، کولن مونرو نے 8 چھکے جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ  کے سب سے جارحانہ مانے جانے والے بیٹسمین کولن ڈی گرانڈ ہوم کے ساتھ شراکت میں انھوں نے صرف 59 گیندوں پر 133 رنز بنائے جس میں گرانڈ ہوم کے 5 چھکے بھی شامل رہے۔ آکلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 217 رنز بنائے جس میں 17 چھکے شامل تھے۔ سینٹرل ڈسٹرکٹ نے نشانہ کے تعاقب میں مجموعی طورپر 14 چھکے لگا کر آئی پی ایل کے ایک میچ میں 30 چھکے لگانے کے ریکارڑ کو توڑدیا۔ آئی پی ایل کے 2010 کے سیزن میں چنائی سوپر کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ میں 30 چھکے لگائے گئے تھے جو کسی بھی  ٹوئنٹی20  میچ میں سب سے زیادہ چکھے لگانے کا ریکارڈ تھا جبکہ 2014  ٹوئنٹی20 کپ میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان میچ میں بھی 30 چھکے لگائے گئے تھے۔ سینٹرل ڈسٹرکٹس کے 22 سالہ نوجوان بیٹسمین نے 96 رنز کی اننگز میں 7 چھکے لگائے۔ انڈیکا سینارتھنے اور ٹام بروس نے تین تین جبکہ ایڈم ملنے نے ایک چھکامار کر نیا ریکارڈ بنایا۔ تاہم سینٹرل ڈسٹرکٹس کی ٹیم 10 رنز کے فرق سے یہ میچ ہار گئی۔ سینٹرل ڈسٹرکٹس کے اینڈریو میتھیسن میچ کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہیں 4 اوور کے کوٹے میں 70 رنز کی پٹائی برداشت کی جو ٹوئنٹی20 کی 13 سالہ تاریخ میں دوسرا مہنگا ترین اسپل تھا جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک سیزن کا سب سے مہنگا ترین اسپل رہا۔

TOPPOPULARRECENT