Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈکو 116 رنز کی شکست ، آسٹریلیا کا سیریز پر قبضہ

نیوزی لینڈکو 116 رنز کی شکست ، آسٹریلیا کا سیریز پر قبضہ

کینبرا ۔6 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے دوسرے ونڈے میں مہمان ٹیم کو 116 رنز کی شکست دیکر چیپل ۔ ہیڈلی سیریز میں ناقابل تسخیر 2-0 کی سبقت حاصل کرلی۔ آسٹریلیا نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی رواں برس چھٹی اور مجموعی طورپر دسویں سنچری کی بدولت 378/5 رنز اسکور کئے ۔ وارنر نے 115 گیندوں میں 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 119 رنز اسکور کئے جن کااسمتھ (72) ، ہیڈ (57) کے علاوہ میچل مارش نے 40 گیندوں میں 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 76 رنز بناتے ہوئے مجموعی اسکور میں تیزی سے اضافہ کیا ۔ جوابی اننگز میں کین ولیمسن (81) اور نیشم (74) نے تیسری وکٹ کیلئے 125 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کی اُمیدوں کو برقرار رکھا ، لیکن ان کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ساری ٹیم 47.2 اوورس میں 262 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ آسٹریلیا کے لئے کمنس نے دس اوورس میں 41 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جبکہ دیگر بولروں میں میچل اسٹارک نے 52 رنز ، ہیزل ووڈ نے 42 رنز اور ٹیم میں واپسی کرنے والے آل راؤنڈر جیمس فالکنر نے 69 رنز کے عوض فی کس 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT