Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ۔پاکستان سیریز کا اعلان

نیوزی لینڈ۔پاکستان سیریز کا اعلان

ویلنگٹن۔21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا ہے اورپاکستانی ٹیم دسمبر میں سیریز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد پاکستان ٹیم 26 دسمبر تا 31 جنوری 2018 تک نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، سیریز کے دوران 5 ونڈے اور 3 ٹوئنٹی20 میچزکھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کیا جس میں میزبان ٹیم 2-0 سے کامیاب رہی تھی جب کہ بارش کی وجہ سے ایک میچ منسوخ ہو گیا تھا۔ مہمان ٹیم نے نومبر میں دوبارہ نیوزی لینڈ کا دورہ کیا لیکن اس مرتبہ بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم 0-2 سے کامیاب رہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT