Sunday , April 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آج مسابقتی ٹکراؤ متوقع

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آج مسابقتی ٹکراؤ متوقع

٭  میکس ویل اور فالکنر دلچسپ ریکارڈس کے قریب
٭ ولیمسن ،میزبان ٹیم کے خلاف ریکارڈ بہتر بنانے کے خواہاں
سڈنی۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین مقابلوں کی سیریز چیاپل۔ ہیڈلی ٹروفی کا کل یہاں آغاز ہورہا ہے اور یہ 10 واں ایڈیشن ہے جس میں آسٹریلیا کو ایک سیریز زائد جیتنے کی سبقت حاصل ہے۔ آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ کو آل راؤنڈر گلین میکس ویل اور جیمس فالکنر کی واپسی اور میچل اسٹارک کی موجودگی سے ونڈے سیریز میں کسی قدر راحت حاصل ہوگی۔ دونوں ٹیمیں اس سیریز میں شرکت سے قبل گزشتہ سیریز میں ناکامی برداشت کرچکی ہیں۔ مہمان نیوزی لینڈ کے لئے راس ٹیلر اور کورے اینڈرسن کی عدم موجودگی سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لیکن کپتان کین ولیمسن یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ دستیاب وسائل سے کس طرح کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ آسٹریلیا کو اپنی گھریلو سیریز میں مشکل وقت گزارنا پڑا ہے جبکہ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک جامع کامیابی حاصل کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جوکہ آسٹریلیا میں بہتر ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے میزبان ٹیم سے کسی قدر پیچھے ہے لیکن وہ اس مرتبہ ریکارڈ کو مزید بہتر کرنے کی خواہاں ہے۔

نیوزی لینڈ کے کوچ میک ہیسن اور کپتان ولیمسن ٹیم میں شامل کئے گئے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں پر انحصار کررہے ہیں۔ موجودہ حالات کے باوجود تین مقابلوں کی ونڈے سیریز میں آسٹریلیا ٹیم کو پسندیدہ موقف حاصل ہے۔ فالکنر کو ونڈے کرکٹ میں ہزار رنز کی تکمیل کیلئے 92 رنز درکار ہیں اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 42 ویں کھلاڑی ہوں گے جبکہ ساری دنیا میں ان کا مقام 351 واں ہوگا۔ دوسری جانب میکس ویل کو ونڈے میں 50 وکٹوں کی تکمیل کیلئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے اور وہ ایسے 10 ویں آسٹریلیائی اسپنر ہوں گے جو یہ کارنامہ انجام دیا ہو جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 74 ویں اسپنر ہوں گے۔ ولیمسن ونڈے میں 4 ہزار رنز سے 123 رنز پیچھے ہیں اور اگر وہ یہ درکار رنز مکمل کرلیتے ہیں تو وہ 11 ویں نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ہوں گے جو ونڈے میں 4 ہزار رنز مکمل کئے ہوئے ہوں اور بین الاقوامی کرکٹ میں وہ 102 ویں کھلاڑی ہوں۔ مارٹن گپٹل کو 5 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے 45 رنز درکار ہیں۔ بحیثیت کپتان ولیمسن اس سیریز میں ایک اور سنگ میل عبور کریں گے۔ 100 ونڈے مقابلوں کیلئے انہیں دو مقابلوں میں شرکت کرنی ہے اور وہ 23 ویں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہوں گے جو کہ اپنی ٹیم کی 100 ونڈے مقابلوں میں نمائندگی کی ہو۔ اس ونڈے سیریز میں تین غیرمعروف کھلاڑی اپنے کریر کا آغاز کررہے ہیں جس میں آسٹریلیا کے لئے ہلٹن کارٹ رائیٹ اور نیوزی لینڈ کے لئے لوکی فرگوسن کے ہمراہ ٹاڈ ایسل ہیں۔ دونوں ٹیموں میں مشترکہ طور پر اس ونڈے سیریز میں تین کھلاڑی اپنے کریرکا آغاز کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT