Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ دو درجوں پر مشتمل ٹسٹ کرکٹ کا سب سے بڑے حمایتی

نیوزی لینڈ دو درجوں پر مشتمل ٹسٹ کرکٹ کا سب سے بڑے حمایتی

کرائسٹ چرچ۔19جولائی (سیاست ڈاٹ کام)عالمی کرکٹ کی دیگر ٹیموں کے برعکس نیوزی لینڈ دو درجوں پر مشتمل ٹسٹ نظام کا سب سے بڑے حمایتی بن کرسامنے آیا ہے اور کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وہائٹ نے کہا ہیکہ ترقی اور تنزلی کے نظام سے طویل طرز کی کرکٹ میں دلچسپی پیدا ہو جائے گی۔ ڈیوڈ وہائٹ نے ٹسٹ میچوں میں دو درجوں کی کرکٹ کی تجویز کو بھرپور انداز سے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بورڈ اس منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے جس سے کھیل میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا لیکن آئی سی سی کو اس بات کی یقین دہانی کروانا ہو گی کہ جو ٹیمیں دوسرے درجے میں چلی جائیں گی انہیں مالی اعتبار سے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ڈیوڈ وہائٹ نے مزید کہا کہ وہ دو درجوں پر مشتمل ٹسٹ کرکٹ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ میں ٹسٹ کرکٹ کو دلچسپی کے ساتھ دیکھا جاتا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگرترقی اور تنزلی کے نظام سے گزر کر ایک فاتح کو سامنے آنے کا موقع ملے تو اس سے کھیل میں عوام کی دلچسپی بڑھ جائے گی۔ ہر کوئی اتفاق کرے گا کہ کھیل میں مقابلے کے رجحان اور دلچسپی کی ضرورت ہے لیکن یہ پہلو انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ جو ممالک پہلی مرتبہ میں ٹاپ ڈویڑن کیلئے کوالیفائی نہ کر سکیں انہیں مالی طور پر نقصان نہیں ہونا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT