Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ رگبی ٹیم کا فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ

نیوزی لینڈ رگبی ٹیم کا فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ

سڈنی، 24 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم نے مسلسل اور سب سے زیادہ ٹسٹ فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو رگبی ٹسٹ میں زیر کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔ یہ بلیک کیپس کی مسلسل 18ویں کامیابی ہے اور اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ مسلسل 18فتوحات حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے مسلسل کامیابیوں کا اپنا ہی 47سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ بلیک کیپس نے 1965ء سے 1969ء کے دوران مسلسل 17 فتوحات حاصل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT