Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ سیمی فائنل میںداخل، پاکستان کو 22 رنز سے شکست

نیوزی لینڈ سیمی فائنل میںداخل، پاکستان کو 22 رنز سے شکست

موہالی۔ 22 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے آج ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان کو 22 رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ اوپنر مارٹن گپتل نے 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے  48 گیندوں میں شاندار 80 رنز بناتے ہوئے مستحکم بنیاد رکھی، انہیں میان آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ان کے علاوہ ٹیلر 36 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اینڈرسن نے 21 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں 180/5 رنز بنا ئی ، اس کے جواب میں پاکستان نے اچھی شروعات کی اور شرجیل خان نے صرف 25 گیندوں میں 47 رنز بنائے جن میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ ایک مرحلہ پر پاکستان کا اسکور چوتھے اوور میں 50 رنز کا نشانہ پار کرچکا تھا لیکن شرجیل کے آؤٹ ہوتے ہی دیگر بیٹسمین وقفہ وقفہ سے پویلین لوٹتے رہے ۔ احمد شہزاد نے 30 رنز بنائے اور شاہد آفریدی 19 ، شعیب ملک 15 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان 158/5 رنز ہی بنا پائی۔
آفریدی کا ٹوئنٹی 20 سے سبکدوشی کا اشارہ
موہالی ۔ 22 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے آج واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ جاری آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف شائد ان کا آخری میچ ہوگا اور وہ ٹوئنٹی 20 سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ میچ شروع ہونے سے قبل آفریدی نے یہ کہتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا کہ یہاں کشمیر سے کافی تعداد میں لوگ آئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ ہندوستان میں پاکستان سے زیادہ محبت ملنے کا تبصرہ کرتے ہوئے تنازعہ میں گھر گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT