Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ سے ہار کر انڈیا خطابی دوڑ سے باہر

نیوزی لینڈ سے ہار کر انڈیا خطابی دوڑ سے باہر

ملبورن ، 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مینس ہاکی ٹیم سخت جدوجہد والے مقابلے میں آج یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف 2-3 سے ہارکر چار قومی انوٹیشنل ہاکی ٹورنمنٹ میں خطابی دوڑ سے خارج ہوگئی ہے۔ اس ناکامی کا مطلب ہے کہ ہندوستان اب ملائیشیا سے تیسرے۔ چوتھے مقام کی درجہ بندی کے میچ میں کل (اتوار) کھیلے گا۔ بھارت کے دونوں گول ڈراگ فلیکر روپندر پال سنگھ نے اسکور کئے (18 واں منٹ اور 57 واں منٹ)۔ ہندوستانیوں نے جارحانہ انداز میں شروعات کی اور فرسٹ کوارٹر میں گیند کو زیادہ وقت اپنے قبضے رکھا۔ ابتدائی 15 منٹ میں انڈیا نے حریفوں کے سرکل کو کئی بار توڑا مگر گول پر صحیح شاٹ لگانے سے قاصر رہے، یہاں تک کہ ہاف ٹائم پر اسکور انڈیا کے حق میں 1-0 رہا۔ وقفے کے بعد جب ٹیموں نے برعکس سمت سے کھیل شروع کیا تو نیوزی لینڈ نے جارحانہ روش دکھائی۔ تاہم آخری کوارٹر فیصلہ کن ثابت ہوا جس میں بھرپور ایکشن دیکھنے میں آیا۔ نیوزی لینڈ نے نِک راس 47 ویں ، جیکب اسمتھ 48 ویں منٹ میں دو تیز گول کردیئے۔ پھر ہوگو اِنگلیس نے 57 ویں منٹ میں میچ اسکور کو نیوزی لینڈ کے حق میں 3-2 کیا جو تبدیل نہ ہوا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT