Friday , August 18 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ عوام کی اکثریت قومی پرچم میں تبدیلی کی مخالف

نیوزی لینڈ عوام کی اکثریت قومی پرچم میں تبدیلی کی مخالف

نیوزی لینڈ ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی نے آج یہ اعتراف کیا کہ انہیں نیوزی لینڈ کی عوام کو یہ باور کرانا مشکل نظر آرہا ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعہ نیوزی لینڈ کے قومی پرچم کی ساخت تبدیل کردی جائے کیونکہ ایک اوپنین پول کے انعقاد کے بعد ملک کی اکثریت موجودہ پرچم کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔ بہرحال، جان کی نے پرچم میں جس تبدیلی کا اظہار کیا ہے، اسے جاریہ سال کے اواخر میں ووٹنگ کے ذریعہ قطعیت دی جائے گی۔ ان کا کہنا ہیکہ عوام کی رائے تبدیل کرنے کیلئے ہنوز کافی وقت ہے۔ ریڈیو نیوزی لینڈ سے بات کرتے ہوئے جان کی نے کہا کہ عوام کو ریفرنڈم کے ذریعہ کسی بھی تبدیلی کیلئے آمادہ کرنا ایک مشکل بات منوانے کے مترادف ہے اور قومی پرچم کی تبدیلی تو بالکل ہی پیچیدہ مسئلہ ہے۔ عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ TV3 پول کے نتائج سامنے آنے کے بعد جان کی اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے جہاں 69 فیصد نیوزی لینڈ شہریوں نے موجودہ پرچم کو جوں کا توں برقرار کھنے کے حق میں ووٹ دیا تھا جس میں پرچم کے ایک گوشے میں برطانیہ کا یونین جیک بھی موجود ہے۔ تقریباً 1000 افراد سے ان کی رائے پوچھی گئی تھی جن میں صرف 250 افراد نے ہی پرچم میں تبدیلی کی بات کہی تھی جبکہ 6 فیصد نے اپنی کوئی رائے ظاہر نہیں کی۔ اس طرح 69 فیصد عوام موجودہ پرچم برقرار رکھنے کی تائید کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT