Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ مزید 750 شامی پناہ گزینوں کو اپنانے تیار

نیوزی لینڈ مزید 750 شامی پناہ گزینوں کو اپنانے تیار

ویلنگٹن ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ دولت اسلامیہ کے ذریعہ ہزاروں شامی شہری خود اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں اور یوروپ کی جانب پیشرفت کرنے والے مناظر انتہائی دلخراش بھی ہوتے جارہے ہیں۔ جیسے جیسے صورتحال بگڑتی جارہی ہے ویسے ویسے نیوزی لینڈ کے شہری بھی تشویش میں مبتلاء ہورہے ہیں جبکہ حکومت بھی عوام کی تشویش پر مساوی طور پر پریشان ہے۔ نیوزی لینڈ نے یہ اعلان بھی کردیا ہیکہ وہ آئندہ دو تا ڈھائی سالوں کے دوران مزید 750 شامی پناہ گزینوں کو قبول کرے گا جبکہ شام کیلئے 4.5 ملین ڈالرس کی امداد بھی روانہ کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ فی الحال پریشان حال پناہ گزینوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ وہ ہم پر بوجھ نہیں بلکہ ان کا ایسے انداز میں خیرمقدم کیا جائے کہ وہ اپنے تمام رنج و الم فراموش کردیں۔ ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو پناہ گزینوں کو ایک محفوظ اور بہتر مستقبل فراہم کرسکتے ہیں تاکہ وہ نئے سرے سے اپنی زندگی شروع کرسکیں۔ نیوزی لینڈ میں 2011ء سے اب تک 121 شامی پناہ گزین آباد ہوچکے ہیں اور نیوزی لینڈ نے شام اور عراق میں جاری تشدد سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے 15.5 ملین ڈالرس کی امداد بھی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT