Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ میں اردو ۔ ہندی کلچرل اسوسی ایشن کی شام غزل

نیوزی لینڈ میں اردو ۔ ہندی کلچرل اسوسی ایشن کی شام غزل

آکلینڈ ۔ 9 اکٹوبر (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کی اردو ۔ ہندی کلچرل اسوسی ایشن کی جانب سے 8 اکٹوبر کو فکلنگ کنونشن سنٹر میں ’’شام غزل‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز شام 6:30 بجے ہوا جہاں روشنی چڈھا نے مہمانوں کا استقبال کیا اور نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ دوسری طرف ڈاکٹر ایم ایم بیگ تیموری نے پروگرام کی تفصیلات پیش کیں اور اسوسی ایشن کی نومنتخبہ صدر روپا سچدیو کو متعارف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اسوسی ایشن سے گذشتہ 10 سالوں سے وابستہ ہیں جس کا مقصد ہر سال دوبار مشاعرہ، کوی سمیلن اور شام غزل منعقد کرنا ہے۔ اسوسی ایشن کی جانب سے اردو، ہندی اور انگریزی زبان میں ’’دھنک‘‘ نامی ایک رسالہ بھی شائع کیا جاتا ہے اور نئی نسل کیلئے اردو اور ہندی کی کلاسیس بھی چلائی جاتی ہیں تاکہ وہ بھی اپنی مادری زبان سیکھ سکیں۔ اس موقع پر ساز پر کئی شعراء کا کلام پیش کیا گیا۔ گلوکاروں اور سازندوں میں ناصر مرزا، سندیپ سنگھ، اروندر واسودیوا، پروفیسر ایس ڈی مدھر، عارف ضیاء اور باصلاحیت نوجوان گلوکار آریہ اور جتن کے نام قابل ذکر ہیں۔ جناب غوث مجید اور سید مجیب اس شام غزل کے کلیدی منتظمین تھے۔

TOPPOPULARRECENT