Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ میں بھی ہندوستانیوں پر نسل پرستانہ حملے

نیوزی لینڈ میں بھی ہندوستانیوں پر نسل پرستانہ حملے

آکلینڈ ۔6 مارچ ۔ ( سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ میں بھی ہندوستانی نژاد افراد کو نسلی منافرت کے حملوں کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ ٹرمپ کے صدر امریکہ بننے کے بعد ان حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ہریندر ویر سنگھ جو اپنی کار میں بیٹھے ایک واقعہ کی ویڈیو فلم بنارہے تھے حملے کانشانہ بن گئے ۔ حملہ آور نے انھیں وطن واپس جاؤ کا نعرہ لگاتے ہوئے حملہ کا نشانہ بنایا ۔ قبل ازیں ایک اور شخص وکرم جیت سنگھ بھی گزشتہ ہفتہ اسی قسم کی بدسلوکی کا شکار ہوچکا ہے ۔ وہ ایک شاہراہ پر سے اپنی کار میں گذر رہا تھا جبکہ قریب سے گذرنے والی ایک کار سے وطن واپس جاؤ کا نعرہ لگایا گیا اور اُسے رفتار سست کرنے کی ہدایت دی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT