Monday , July 24 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ میں حجاب پوش مسلم خاتون سے بدسلوکی

نیوزی لینڈ میں حجاب پوش مسلم خاتون سے بدسلوکی

آکلینڈ۔12فبروری ( سید مجیب کی رپورٹ ) 29سالہ مہپارہ خان کمیونکیشن کنسلٹنٹ اور اس کی چار سہیلیاں آکلینڈ واپس آرہی تھیں جب کہ وہ ایک طہارت خانہ کے پاس ضرورت سے فارغ ہونے رکی ۔ مہپارہ نے اپنے ٹوئیٹر پر ایک اور خاتون کو اُس پر الکوہل پھینکتے اور اس پر چلاتے اور بدسلوکی کرتے ہوئے دکھایا ہے ۔ اس نے روزنامہ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور خاتون نے جو غیر مسلم تھی اس کے ساتھ یہ بدسلوکی صرف اس لئے کہ کیونکہ وہ حجاب پہنی ہوئی تھی ۔ اس نے اور اس کی سہلی نے اس 27سالہ خاتون کو جس نے بدسلوکی کی تھی کوئی جواب نہیں دیا ۔
سابق ایل ٹی ٹی ای لیڈر کی نئی سیاسی پارٹی کا قیام
کولمبو ۔ 12فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) سابق اعلیٰ سطحی ایل ٹی ٹی ای قائد جو بعد میں وزیر بن گیا اور مہیندرا راجہ پکشے کابینہ میں شامل ہوگیا تھا ‘ اُس نے آج اپنی نئی سیاسی پارٹی قائم کرلی جو اس کے بیان کے بموجب لنکا کے شمالی اور مشرقی حصوں میں ٹامل اقلیتوں سے متعلق مسائل اٹھائے گی ۔ ونائیکا مورتی مرلی دھرن نے پارٹی کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ وہ الیکشن کمیشن سے نئی پارٹی کے سلسلہ میں ربط قائم کرچکے ہیں اور جلد ہی اس کا رجسٹریشن کروالیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT