Friday , September 22 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ میں ’’دھنک‘‘ سالنامہ کا رسم اجراء

نیوزی لینڈ میں ’’دھنک‘‘ سالنامہ کا رسم اجراء

مشاعرہ، کوی سمیلن اور شام غزل کا رنگارنگ پروگرام ، سامعین کے اصرار پر پروگرام کے وقت میں توسیع
آکلینڈ۔ 4 مئی (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے شہریوں کو سال بھر اُردو۔ ہندی اسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس اُردو زبان کے مشاعرہ، ہندی کوی سمیلن اور ساز پر شعراء کے کلام ’’شام غزل‘‘ اور وفاقی تنظیم کے ترجمان ’’دھنک‘‘ کی رسم اجراء کا انتظار رہتا ہے۔ اس سال کا یہ پروگرام پاکستان کی نامور شخصیت پروفیسر رئیس علوی کی زیرصدارت منعقد کیا گیا۔ سالانہ ’’دھنک‘‘ کی رسم اجراء اور ویب سائٹ کا افتتاح سابق وزیر لیبر و موجودہ رکن پارلیمنٹ فلگوس نے انجام دیا۔ یہ پروگرام سکلنگ کنونشن سنٹر تھری کنگس روڈ پر منعقد ہوا۔ وزیراعظم جان کی، اپوزیشن لیڈر اینڈ رولٹل، میئر آکلینڈ لنک بران، ارکان پارلیمنٹ کنول جیت سنگھ بخشی، مہیش برلا اور پرمجیت پرمار نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دیارِ غیر میں ہندوستان اور پاکستان کے تمدن اور زبانوں کی شمع جلائے رکھنے پر جنرل سیکریٹری ایسوسی ایشن سید مجیب کو مبارکباد پیش کی۔ صدرجمہوریہ اور ان کے وفد نے مصروفیت کی وجہ سے شرکت نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا۔  مشاعرہ میں پروفیسر رئیس علوی، عطاالرحمن قریشی، فرح علوی، سید مجیب، شفیق حیدر صدیقی، ڈاکٹر یوسف قریشی اور غوث حمید، کوی سمیلن میں روہت کمار ہیپی، شیوشنکر سنگھ شیوبھاگیرت، سومناتھ گپتا اور بال مدن نے اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرہ کی کنوینر روپا سچدیو کوی سمیلن کی پریتا ویاس تھیں۔ ایم ایم  بیگ تیموری نے ایسوسی ایشن کے ارکان عاملہ کا تعارف کروایا۔ فلگوس صاحب نے صدر ایسوسی ایشن عدنان مرزا اور جنرل سیکریٹری سید مجیب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ میں اُردو ہندی کے فروغ اور کلچر کی شمع جلائے رکھنے کو ایک عظیم کارنامہ قرار دیا۔ ساز پر کلام کے پروگرام شام غزل میں جس کے کنوینر پروفیسر ایس ڈی مدھر تھے۔ نثار مرزا، سندیپ سنگھ، اروند واسدیو، پرم ویرین، تنڈولکر نے ساز پر کلام پیش کیا۔ ہارمونیم پرکٹنی، طبلہ پر بسنت مدھر ، گٹار اور وائیلن پر اکھیلیش مدھر نے سنگت کی۔ پروگرام کا وقت شام 6 بجے تا 10 بجے شب تھا لیکن عوام کے بے حد اصرار پر اس میں 2 گھنٹے توسیع دی گئی۔ 12 بجے شب یہ رنگارنگ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

TOPPOPULARRECENT