Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / نیوزی لینڈ میں ملازمت کی امیدوار مسلم خاتون حجاب اتارنے پر مجبور

نیوزی لینڈ میں ملازمت کی امیدوار مسلم خاتون حجاب اتارنے پر مجبور

Russian Muslim women wearing the Islamic headscarf arrive to attend a celebration of the World Hijab Day in a new store "Irada" in Moscow, Russia, Sunday, Feb. 1, 2015. (AP Photo/Alexander Zemlianichenko)

آکلینڈ ۔24جولائی ( سیاست مجیب کی رپورٹ ) ایک مسلم لڑکی جس کی عمر 25سال تھی نیوزی لینڈ میں پریشانی کا شکار ہوگئی جب کہ اس نے ایک زیورات کی دکان میں ملازمت کیلئے درخواست دی تھی لیکن جب وہ انٹرویو کیلئے پہنچی تو اُس سے کہا گیا کہ وہ بلاتاخیر اپنا حجاب علحدہ کردیں ۔ مونا الفضلی نے سیلس اسسٹنٹ کی جائیداد کیلئے آکلینڈ میں اسٹوورڈ ڈاسن کمپنی میں ملازمت کی درخواست دی تھی جب کہ اُسے متعلقہ منیجر نے انٹرویو سے پہلے سرپر بندھا ہوا حجاب علحدہ کرنے کی ہدایت دی ۔ الفضلی نے کہا کہ اُسے پریشانی کا احساس ہوا اور کافی دلیری سے کام لیکر وہ دکان میں داخل ہوئی تھی اور منیجر سے ملازمت کے بارے میں بات چیت کررہی تھی ‘ اُسے خوف تھا کہ اس کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔ الفضلی اے ون ڈیل میں مقیم ہے اور ملازمت کی تلاش میں ہے ۔ قبل ازیں اُس نے ڈپلوما مکمل کرلیا تھا اور کمپیوٹر سسٹم انجنیئرنگ کیلئے درخواست دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT