Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / نیوزی لینڈ میں پاکستانی بیٹنگ ناکام، 133 آل آؤٹ

نیوزی لینڈ میں پاکستانی بیٹنگ ناکام، 133 آل آؤٹ

CHRISTCHURCH, NEW ZEALAND - NOVEMBER 18: Colin de Grandhomme of New Zealand is applauded as he leaves the field during day two of the First Test between New Zealand and Pakistan at Hagley Oval on November 18, 2016 in Christchurch, New Zealand. (Photo by Martin Hunter/Getty Images)

پہلا ٹسٹ کھیلنے والے بولر کالن کو 6 وکٹیں ۔ جوابی اننگز میں کیویز کا اسکور 104/3
کرائسٹ چرچ ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے آج دوسرے روز کھیل کے اختتام تک کیویز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے۔ ہیگلی اوول گراؤنڈ میں میزبان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اظہر علی اور سمیع اسلم نے پراعتماد آغاز کیا۔ تاہم پراعتماد آغاز کے بعد پاکستانی ٹاپ آرڈر بکھر گیا اور صرف 3 رنز کے اضافہ سے اسکور 53 رن ایک کھلاڑی آؤٹ سے 56 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کے ایک اینڈ پر ڈٹے رہنے کے باوجود سنبھل نہ سکی اور 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان مصباح الحق 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے صرف سمیع اسلم، اظہر علی اور اسد شفیق ڈبل فگرز تک پہنچ سکے۔ نیوزی لینڈ کے ڈی گرینڈ ہوم نے اپنے پہلے ہی ٹسٹ میں 6 وکٹیں حاصل کرکے نیا ملکی ریکارڈ قائم کردیا۔ جواب میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی پہلی 3 وکٹیں 40 کے اسکور تک حاصل کرلیں، اس موقع پر ایک اور پہلا ٹسٹ کھیلنے والے پاکستان کیلئے مشکل کا باعث بن گیا،

 

اوپنر جیت روال نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرکے دن کے اختتام تک ہینری نکولس کے ساتھ اپنی شراکت کے ذریعے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم کردی۔ دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے، اس طرح میزبان ٹیم پاکستان سے اب صرف 29 رنز کی دوری پر ہے اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹسٹ سیریز کے پہلے میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا، مسلسل بارش کی وجہ سے کرائسٹ چرچ میں ایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی اور پہلے دن کا کھیل منسوخ کردیا گیا۔ عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر فائز پاکستان نے ٹسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 30 سال سے زائد عرصے سے بالادستی قائم کر رکھی ہوئی ہے اور کیویز اس عرصے میں کسی بھی ٹسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم سے فتح نہ چھین سکے۔ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 1985ء میں پاکستان کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد کامیابی ان سے روٹھ گئی اور پاکستان نے پانچ ٹسٹ سیریز میں فتح حاصل کی جبکہ تین ٹسٹ سیریز ڈرا ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT