Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 159 رنز سے ہرادیا

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 159 رنز سے ہرادیا

AUCKLAND, NEW ZEALAND - FEBRUARY 03: Trent Boult of New Zealand celebrates his wicket of Mitchell Marsh of Australia during the One Day International match between New Zealand and Australia at Eden Park on February 3, 2016 in Auckland, New Zealand. (Photo by Phil Walter/Getty Images)

کیویز کے 307/8 کے جواب میں آسٹریلیا 148 پر ڈھیر ۔ بولٹ اور ہنری کو تین تین وکٹیں
آکلینڈ ۔ 3 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام) ونڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے بلے باز نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ۔ نیوزی لینڈ نے مہمان ٹیم پر 159 رنز سے فتح حاصل کی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 25ویں اوور میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور برینڈن مکلم نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو79 رنز کی شروعات فراہم کی۔ ریٹائرمنٹ ختم کرکے میدان میں واپسی کرنے والے مکلم نے 29 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ گپٹل نے 76 گیندوں پر 90 رنز بنائے اور اس اننگز میں آٹھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ ان دونوں کے علاوہ ہنری نکولس نے بھی عمدہ بلے بازی کی اور نصف سنچری اسکور کی۔ اس کے جواب میں آسٹریلیائی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ ایک موقع پر آسٹریلیا کی چھ وکٹیں صرف 41 رنز پر گر چکی تھیں۔ تاہم اس وقت میتھیو ویڈ اور جیمز فالکنر نے کچھ مزاحمت کی اور ساتویں وکٹ کیلئے 79 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد باقی کھلاڑی بھی جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کیلئے ٹرینٹ بولٹ اور میتھیو ہنری نے تین، تین وکٹیں لیں جبکہ سینٹنر نے دو اور ایڈم ملنے اور کوری اینڈرسن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔گپٹل کو میچ ایوارڈ حاصل ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT