Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا ، فش نے نمائشی میچ کے خطابات جیت لئے

شاراپوا ، فش نے نمائشی میچ کے خطابات جیت لئے

لاس اینجلس ، 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراوپوا نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے لاس اینجلس میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں میڈیسن کیز کو شکست سے دوچار کر کے شائقین کے دل موہ لئے۔ یہ نمائشی میچ کی میزبان شاراپوا خود تھیں۔ ماریا شاراپوا اینڈ فرینڈز کے عنوان سے نمائشی میچ کا مقصد شہر میں عالمی ٹینس کا فروغ تھا۔ پانچ مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپئن شاراپوا نے پہلا سٹ 6-7 سے ہارنے کے بعد زبردست واپسی کی اور دو سٹ 6-1 اور 11-9 سے جیت لئے۔ اس کے بعد شاراپوا نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ لاس اینجلس میں پھر سے ٹینس میچ ہوں اور انھوں نے سوچا کہ کسی طویل ٹینس ٹورنمنٹ سے پہلے نمائشی میچ کھیلنا زیادہ مزیدار ہو گا۔ مینس سیکشن کے میچ میں سابق نمبر ون اینڈی راڈک کا مقابلہ مارڈی فش سے ہوا، جو مارڈی نے مجموعی طور پر عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 7-6، 4-6 اور 12-10 سے جیت لیا۔ 2012ء میں ٹینس کو خیر باد کہنے والے راڈک نے کہا کہ انہیں نمائشی میچ کھیل کر بہت مزہ آیا۔ یہ ایک اچھا تجربہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT