Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی 20 جیت لیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی 20 جیت لیا

during the International Twenty20 match between New Zealand and Pakistan at Seddon Park on January 17, 2016 in Hamilton, New Zealand.

گپٹل اور ولیمسن کی 171 رنز کی ناقابل شکست ورلڈ ریکارڈ رفاقت ‘ جمعہ کو تیسرا میچ
ہیملٹن 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے اوپنرس مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن کی ورلڈ ریکارڈ پارٹنر شپ کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسری ٹوئنٹی 20 میچ دس وکٹوں سے جیت لیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کیلئے 20 اوورس میں 169 رنوں کا نشانہ تھا ۔ مارٹن گپٹل نے 14 گیندیں قبل ہی ایک چوکا لگاتے ہوئے یہ نشانہ عبور کرلیا جبکہ نیوزی لینڈ کے تمام دس وکٹس باقی تھے ۔ گپٹل اور ولیمسن کے مابین پہلی وکٹ کی رفاقت میں 171 رنز بنائے تھے ۔ یہ ورلڈ ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل 2009 میں جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ اور لوٹس بوسمن نے انگلینڈ کے خلاف 170 رنز کی رفاقت نبھاتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا تھا ۔ پاکستان نے جمعہ کو کھیلے گئے پہلے ٹوئنٹی 20 میں آکلینڈ میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ اب نیوزی لینڈ نے دوسرا میچ جیت لیا ہے ۔ سیریز کا فیصلہ جمعہ کو ویلنگٹن میںکھیلے جانے والے تیسرے میچ میں ہوگا ۔ مارٹن گپٹل اور ولیمسن کی جوڑی نے تمام پاکستانی بولرس کی جم پر پٹائی کی ۔ گپٹل نے 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 87 رنز ناٹ آوٹ اسکور کئے ۔ ان کے ساتھی اوپنر ولیمسن نے 48 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 72 ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔ پاکستان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کاف یصلہ کیا تھا ۔ پہلے دس اوورس میں پاکستان نے محض 60 رنز بنائے تھے تاہم آخری دس اوورس میں اس نے شعیب ملک اور عمر اکمل کی تیز رفتار اننگز کی بدولت 108 رنز بنائے تھے ۔ دونوں نے 34 گیندوں میں 63 رنز جوڑے تھے ۔ عمر اکمل نے 27 گیندوں میں 56 ناٹ آوٹ رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 30 گیندوں میں 39 رنز بنائے ۔ پاکستان کے بولرس نیوزی لینڈ کی ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے جبکہ صرف ولیمسن کا ایک کیچ 61 کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک نے ڈراپ کیا تھا ۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں اس ایک موقع کے سوا کوئی اور نقص یا خامی نہیں دیکھی گئی ۔ نیوزی لینڈ کے دونوں ہی اوپنرس نے پوری روانی اور جارحانہ انداز کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی ۔

TOPPOPULARRECENT