Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ نے چیاپل۔ ہیڈلی سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے چیاپل۔ ہیڈلی سیریز جیت لی

آسٹریلیا کو شکست ۔ میزبان کپتان میکلم کے کریئر کا یادگار اختتام
ہیملٹن ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے ونڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کو آج 55 رنز سے شکست دے کر چیاپل۔ ہیڈلی ٹروفی 2-1 سے جیت لی ہے۔ یہاں میزبانوں نے آسٹریلیا کو فتح کیلئے 247 رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن مہمان ٹیم 44ویں اوور میں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور برینڈن میکلم نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 84 رنز کا آغاز دیا۔ اس موقع پر اپنا آخری ایک روزہ میچ کھیلنے والے میکلم 27 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ میکلم پویلین لوٹنے کے بعد گپٹل نے نصف سنچری مکمل کی۔ تاہم وہ اس کے بعد زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرے اور 59 کے اسکور پر آڈم زمپا کی وکٹ بنے۔ بعد میں آنے والے بلے بازوں میں سے گرانٹ ایلیٹ کے علاوہ کوئی جم کر نہ کھیل سکا، جنھوں نے 50 رنز بنائے۔ پوری کیوی ٹیم 46ویں اوور میں 246 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ 247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن گزشتہ میچ کے برعکس پہلی وکٹ کی شراکت میں صرف 39 رنز بنا سکے۔ ڈیوڈ وارنر 16 رنز بنا سکے جبکہ عثمان خواجہ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے دیگر بیٹسمنوں میں مچل مارش نے 41 ، کپتان اسٹیو اسمتھ نے 21 اور جارج بیلی نے 33 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کیلئے میتھیو ہنری نے تین جبکہ کوری اینڈرسن اور ’مین آف دی میچ‘ ایش سوڈھی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT