Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ نے ہندوستان سے دوسرا مقام چھین لیا

نیوزی لینڈ نے ہندوستان سے دوسرا مقام چھین لیا

دبئی۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی چیمپئن آسٹریلیائی ٹیم آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر موجود  ہے جبکہ ان کے خلاف ونڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک درجہ ترقی پا کر ہندوستان  سے دوسرا مقام  چھین لیا ہے۔ آئی سی سی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ونڈے سیریز کے ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ونڈے درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے تحت نیوزی لینڈ کے خلاف  سیریز میں شکست کھانے والی آسٹریلیائی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ دریں اثناء کیویز نے آخری ونڈے میں کامیابی حاصل کرنے کے علاوہ  سیریز اپنے نام اور اس سے ایک درجہ ترقی پا کر ہندوستان کو دوسرے  مقام  سے محروم کر دیا۔ہندوستانی  ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی، جنوبی افریقہ چوتھے ، سری لنکا پانچویں، انگلینڈ چھٹے ، بنگلہ دیش ساتویں، پاکستان آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT