Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کو ٹھوس جواب

نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کو ٹھوس جواب

ویلنگٹن، 14جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سلامی بلے باز ٹام لاتھم (ناٹ آؤٹ 119) کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو کرارا جواب دیتے ہوئے پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو تین وکٹ پر 292 رنز بنا کر ٹھوس شروعات کی۔ ٹام لاتھم کے علاوہ کپتان کین ولیمسن نے بھی 53 رنوں کی سود مند اننگز کھیلی۔ بڑے اسکور کا تعاقت کر رہی میزبان ٹیم کا آغاز ٹھیک ٹھاک رہا اور دونوں اوپنروں جیت راول (27) اور لاتھم نے پہلے وکٹ کیلئے 54 رنوں کی شراکت کی۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے کپتان ولیمسن نے پھر دوسرے وکٹ کیلئے 77 رنز جوڑ کر اننگز کو سنبھالا۔  ولیمسن ٹیم کے 131کے اسکور پر تسکین احمد کا شکار بنے۔ اس کے بعد تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر (40) نے لاتھم کے ساتھ 74 رنز کی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کا اسکور 205 تک پہنچادیا۔ ٹیلر اسی اسکور پر پویلین لوٹ گئے . اس کے بعد نیوزی لینڈ نے کوئی وکٹ نہیں گنوایا اور لاتھم 119 اور ہنری نکولس نے 35 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ دونوں کے درمیان 87رنز کی غیرمختتم شراکت ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز شکیب الحسن (217) کے کریئر کی بہترین اننگز اور کپتان مشفق الرحیم (159) کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 359رن کی ریکارڈ شراکت سے بنگلہ دیش نے ٹھوس شروعات کی تھی اور آج 152 اوور میں آٹھ وکٹ پر 595 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT