Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کا ناقابل تسخیر موقف برقرار، بنگلہ دیش کو شکست

نیوزی لینڈ کا ناقابل تسخیر موقف برقرار، بنگلہ دیش کو شکست

کولکتہ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ میں گروپ مرحلے کے اپنے چوتھے مقابلہ کو بنگلہ دیش کو 70 رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے نہ صرف 75 رنز کی کامیابی حاصل کی بلکہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2016ء میں اپنے ناقابل تسخیر موقف کو برقرار رکھا ہے جیسا کہ اس نے اپنے ابتدائی مقابلوں میں ہندوستان، آسٹریلیا، پاکستان کے بعد بنگلہ دیش کو بھی شکست دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز اسکور کئے جس میں کپتان کین ولیمسن نے 32 گیندوں میں 42 رنز، منرو نے 33 گیندوں میں 35 رنز اور راس ٹیلرس نے 24 گیندوں میں 28 رنز اسکور کئے لیکن لوور آرڈر کو مستفیض رحمن نے تباہ کیا۔ مستفیض نے 22 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ الامین حسین نے 27 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بنگلہ دیش جس نے گزشتہ مقابلے میں ہندوستان کے خلاف یقینی کامیابی قریب پہونچی تھی، لیکن اس مقابلے میں اس کا بیٹنگ مظاہرہ انتہائی مایوس کن رہا اور ساری ٹیم 15.4 اوورس میں 70 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹیم کیلئے سب سے زیادہ رنز شوواگاتا ہام نے بنائے۔ انہوں نے 17 گیندوں میں ناقابل تسخیر 16 رنز اسکور کئے، جبکہ صابر رحمن نے 12 اور محمد متھن نے 17 گیندوں میں 11 رنز اسکور کئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لئے گرانٹ الیاٹ نے 12 رنز کے عوض 3 جبکہ ایش سودھی نے 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیتھن مکالم نے 2 اوورس میں 6 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT