Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کو اننگز اور 52 رنز سے شکست

نیوزی لینڈ کو اننگز اور 52 رنز سے شکست

ویلنگٹن۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 52 رنز سے شکست دے دی ہے۔میزبان ٹیم کے لئے یہ مقابلہ برنڈن مکالم کے تناظر میں اہمیت کا حامل تھا۔ نیوزی لینڈ نے چوتھے دن کاکھیل چار وکٹوں کے نقصان پر 178 سے کیا اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 327 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے  پہلے ٹسٹ  کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا لیے ہیں جبکہ  وہ آسٹریلیا سے 201 رنز پیچھے تھی۔چوتھے دن نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی بھی پارٹنر شپ قائم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ آسٹریلیا کی جانب سے لیون نے چار اور مارش نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہیزل وڈ نے دو اور برڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ تیسرے دن آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 463 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پوری ٹیم 562 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح اسے نیوزی لینڈ پر پہلی اننگز میں 379 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم ووجس نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔

TOPPOPULARRECENT