Sunday , September 24 2017
Home / مذہبی صفحہ / نیوزی لینڈ کو ہاکی سیریز میں پاکستان کے خلاف شکست

نیوزی لینڈ کو ہاکی سیریز میں پاکستان کے خلاف شکست

ویلنگٹن ۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان ہاکی ٹیم نے نیشنل ڈے پر شائقین کو 23 مارچ کا تحفہ دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ ڈرا کر کے سیریز جیت لی۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جہاں تین کوارٹرز تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پر حملے کرتی رہیں مگر½ کامیاب نہ ہوسکیں۔کھیل کے چوتھے کوارٹر میں محمد عرفان جونیئر نے پاکستان کو برتری دلائی لیکن کچھ ہی منٹ بعد نیوزی لینڈ نے اسکوربرابر کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے برتری حاصل کرلی تھی جبکہ دوسرا میچ ڈرا رہا تیسرے میچ میں ابوبکر محمود کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان نے 4-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی۔ چوتھے میچ میں کپتان حسیم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 2-1 سے فتح حاصل کر کے سیریز میں برتری حاصل کی تھی اور اور آخری میچ ڈرا کر کے پانچ میچز کی سیریز 2-1  سے جیت لی۔پاکستان ہاکی ٹیم اب اپنی اگلی سیریز آسٹریلیا میں کھیلے گی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ناقص مظاہروں کے بعد پاکستانی ٹیم کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

TOPPOPULARRECENT