Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی 16 رنز سے کامیابی

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی 16 رنز سے کامیابی

آفریدی کی ماہر کپتانی ، عماد کی موثر بولنگ ، عامر مرکز توجہ ، مہمانوں کی یلغار کے آگے میزبان بے بس
آکلینڈ ۔ 15 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹیم نے اپنی خوفناک بیٹنگ کے ذریعہ میزبان نیوزی لینڈ کو آج یہاں ایڈن پارک پر کھیلے گئے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی میچ  میں 16 رنز سے حیرت انگیز شکست دیدی ۔ ماضی میں شریر لڑکا کہلائے جانے والے محمد عامر کھیل میں واپسی کے بعد اس میچ میں مرکز توجہ بنے رہے لیکن شاہد آفریدی کی ماہر کپتانی اور عماد وسیم کی انتہائی موثر بولنگ ہی تھی جس نے ان کی ٹیم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ پاکستانی ٹیم کو وارم اپ کھیلوں میں مشقوں کا زیادہ موقع نہیں مل سکا ۔ یہ ٹیم کھیل کی ابتدائی اور آخر میں زیادہ رنز نہیں بناکستی اس کے باوجود آٹھ وکٹس کے نقصان سے 171 رنز بنا پائی اور کامیابی سے ہمکنار ہوگئی ۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ کے صرف کولن منرو 27 گیندوں میں 46 رنز کے سواء دیگر کھلاڑی پاکستانی یلغار کا جواب نہیں دے سکے اور صرف 155 رنز کے اسکور پر ساری ٹیم آؤٹ ہوگئی ۔ حالانکہ جب تک منرو کریز پر تھے نیوزی لینڈ کا اسکور 10 اوورس میں ایک وکٹ کے مقابلے 89 رنز تھا جو اس مرحلہ پر پاکستان کے اسکور سے نسبتاً بہتر تھا لیکن منرو کے آؤٹ ہوتے ہی نیوزی لینڈ کی اننگز بری طرح لڑکھڑاگئی اور صرف 19 اوورس میں اس کے پانچ اہم کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔ قبل ازیں  ایڈن پارک میں کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر شاہد آفری کی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے بیٹنگ کا آغاز کیا، محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا ئے اور ایڈم ملنے کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عمر اکمل 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

کپتان آفریدی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور 147 رنز تک پہنچایا، انھوں نے 8گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے لیکن اپنے مزاج کے مطابق کھیلنے کی کوشش میں ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کین ولیسمن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا ئے اور میزبان نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا نشانہ دیا۔ نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے 4 وکٹیں حاصل کرکے کیویز کی جانب سے سر فہرست باؤلر رہے۔ نشانہ کے تعاقب میں کیویز کے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل 2 رنز بنا کر 9 کے مجموعی اسکورپر رن آؤٹ ہوئے ۔ کولن مینرو 27 گیندوں پر جار حانہ 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انھوں نے 6 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد پہلا شکار بنے اسی کے ساتھ عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں 100 وکٹیں بھی مکمل ہوگئیں۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی یوں پاکستان 15 رنز سے فاتح بن گیا۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، عمر گل اور شاہد آفریدی نے 2،2 جبکہ عامر اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5 سال کی پابندی کا شکار فاسٹ باؤلر محمد عامرکی واپسی ہوئی ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں زخمی ہوکر باہر ہونے والے عماد وسیم اور طویل عرصے ٹیم سے دور رہنے والے فاسٹ بولر عمر گل بھی فٹ ہو کر ٹیم میں شامل ہوگئے۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT