Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کی نظریں آج آسٹریلیا پر

نیوزی لینڈ کی نظریں آج آسٹریلیا پر

دھرم شالہ ۔17مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )  آئی سی سی ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلہ میں خطاب کی دعویدار میزبان ہندوستان کو حیران کن شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نظریں کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلہ پر مرکوز ہے جہاں وہ پڑوسی ملک آسٹریلیائی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کو مستحکم کرنے کی خواہاں ہے ۔ دونوں ٹیمیں اپنے پہلے ٹوئنٹی 20 خطاب کیلئے کوشاں ہیں ۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے حوصلے اس لئے کافی بلند ہے کیونکہ انہیں پہلے مقابلہ میں ہندوستان کے خلاف ایک شاندار اورحیران کن کامیابی حاصل کی ہے ۔ ہندوستان کے خلاف ابتدائی مقابلہ میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو اسپین کیلئے سازگار وکٹ پر بیٹنگ کیلئے مشکلات ہوئیں لیکن اس کے اسپنرس ایش سودھی ‘ میچل سنٹنر اور نیتھن میکالم نے اپنے درمیان 9وکیٹیں باٹتے ہوئے 126رنز کا کامیاب دفاع کیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن جنہوں نے ایچ پی سی اے کی اسپنرس کیلئے سازگار وکٹ پر اپنے فاسٹ بولروں کی جوڑی ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کو قطعی 11کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا تھا اور اُمید ہے کہ اسپنرس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کے خلاف کیوی ٹیم میدان سنبھالے گی ۔ دوسری جانب آسٹریلیائی ٹیم نے ہمیشہ ہی بڑے ٹورنمنٹس میں بہترین مظاہرہ کیا ہے نیز جارحانہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے روانہ کرنے کا فیصلہ بھی سودمند ثابت ہورہا ہے جیسا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز میں آسٹریلیا نے جو کامیابی حاصل کی اس میں وارنر کے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کے فیصلہ نے بھی کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ آسٹریلیا کاورلڈ کپ کے فائنل کی کامیابی سے اعتماد بحال رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT