Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا کا مستحکم موقف

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا کا مستحکم موقف

مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 142/3 ۔ ان فارم بلے باز ولیمسن کو متنازعہ فیصلے میں آوٹ قرار دیا گیا ۔ بارش سے کھیل متاثر

برسبین 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹسٹ پر میزبان ٹیم نے اپنی گرفت مضبوط بنالی ہے اور اس کی کامیابی تقریبا یقینی دکھائی دے رہی ہے ۔ آسٹریلیا نے آج نیوزی لینڈ کو اس کی پہلی اننگز میں ولیمسن کے 140 رن کے باوجود 317 رنوں پر ڈھیر کردیا تھا ۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹس کے نقصان پر 264 رن بنائے تھے اور اننگز ڈیکلیر کردی ۔ نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں آج چوتھے دن چائے کے وقفہ سے تین قبل وکٹس کے نقصان پر142 رنز بنالئے تھے جبکہ راس ٹیلر 20 اور کپتان برینڈن مک کیولم چار رن بناکر کھیل رہے تھے ۔ آج نیوزی لینڈ کی جوابی اننگز میں اس کے ان فارم بلے باز کین ولیمسن کو آوٹ دئے جانے کا فیصلہ متنازعہ بن گیا تھا اور نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کو کامیابی سے روکنے کی راہ میں یہ اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے ۔ ولیمسن کو اسپنر ناتھن لیان کی گیند پر امپائر رچرڈ النگ ورتھ نے آوٹ قرار دیدیا ۔

ولیمسن نے امپائر کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا اور ری پلے میں دکھایا گیا کہ ناتھن لیان کی یہ گیند ولیمسن کے پیڈ کے اوپری حصے میں لگی تھی تاہم یہ بہت باریکی سے اسٹمپس کو چھوسکتی تھی ۔ اس وقت امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا اور ولیمسن پویلین لوٹ گئے ۔ ولیمسن نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی تھی اور دوسری اننگز میں بھی وہ بہترین فارم میں نظر آر ہے تھے اور صرف 55 گیندوں میں انہوں نے 50 رن بھی پورے کرلئے تھے ۔ انہوں نے اپنی دوسری اننگز میں جملہ 59 رن بنائے تھے ۔ انہوں نے اس اننگز میں بھی بہترین بلے بازی کی اور اسٹریلیائی بولرس کو کوئی موقع نہیں دیا تھا تاہم لیان کی گیند پر وہ آوٹ قرار دئے گئے ۔ لاتھم 29 اور گپٹل 23 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں اوپنر جے برنس اور وارنر نے بہترین بیٹنگ اور سنچریاں اسکور کیں۔ وارنر نے پہلی اننگز میں بھی سنچری بنائی تھی ۔ وارنر 116 اور برنس 129 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے ۔ عثمان خواجہ 9 رن پر اور ووکس 1 پر ناٹ آوٹ تھے ۔ اسٹیون اسمتھ 1 اور مچل مارش 2 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے ۔ آج کھیل میں دو مرتبہ بارش نے رکاوٹ ڈالی اور چائے کے وقفہ کے بعد کوئی کھیل نہیں ہوسکا ۔ کل میچ کا آخری دن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT