Monday , August 21 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ کے مسلم شہری کو 30 سال کی سزائے قید

نیوزی لینڈ کے مسلم شہری کو 30 سال کی سزائے قید

ملبورن ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے ایک شہری کو آسٹریلیا کی ایک عدالت نے مشرق وسطیٰ کا سفر کرنے اور شام پہنچ کر وہاں جاری خانہ جنگی کا حصہ بننے کی کوشش کرنے کا قصوروار قرار دیا جس کے بعد اسے 30 سال کی سزائے قید ہوسکتی ہے۔ 25 سالہ امین محمد کو وکٹوریہ سپریم کورٹ تین الزامات کے تحت قصوروار ٹھہرایا اور ہر قصور کے عوض اسے 10 سال کی سزائے قید کا مستوجب قرا ر دیا گیا ہے۔

 

ایرانی پارلیمنٹ میں نیوکلیئر معاہدہ کو منظوری
تہران ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی پارلیمنٹ نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہوئے تاریخی نیوکلیئر معاہدہ کو منظوری دیدی ہے۔ اس طرح اب اس معاہدہ پر چھائے شک و شبہات کے بادل چھٹ گئے ہیں اور اس بحث کا خاتمہ ہوگیا ہے جہاں نیوکلیئر معاہدہ پر پسندیدگی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا جارہا تھا۔ اب اس معاہدہ کے اطلاق کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔ پارلیمنٹ میں جس وقت جوائنٹ کمپرینہیو پلان آف ایکشن (JCPOA) کی تحریک پیش کی گئی تو 161 ووٹس تاریخی نیوکلیئر معاہدہ کی تائید میں اور 59 ووٹس معاہدہ کی مخالفت میں ڈالے گئے جبکہ 13 ارکان پارلیمنٹ غیر حاضر تھے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT