Saturday , April 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ ۔ افریقہ ونڈے ہیملٹن منتقل

نیوزی لینڈ ۔ افریقہ ونڈے ہیملٹن منتقل

ویلنگٹن ۔14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی ) نے آج میزبان ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان نیپئر ونڈے کا مقام تبدیل کرتے ہوئے اسے ہیملٹن منتقل کردیا ہے کیونکہ نیپئر میں گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ونڈے بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا ۔ لہذا اب آفریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ونڈے کو بارش سے متاثر ہونے سے بچانے کیلئے مقام کی تبدیلی کی گئی ہے ۔ این زیڈ پی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف ونڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا لہذا افریقہ کے خلاف ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے اب یکم مارچ کو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھا ونڈے ہیملٹن کے سڈنی پارک میں کھیلا جائے گا ۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ دورۂ نیوزی لینڈ کے موقع پر جمعہ کو واحد ٹوئنٹی 20 مقابلہ کھیلے گی جس کے بعد 5 ونڈے مقابلوں کی سیریز کے بعد 3 مقابلوں کی ٹسٹ سیریز میں شرکت کریگی ۔

 

ٹسٹ کے کامیاب انعقاد پر ایچ سی اے کے ارباب مجاز مطمئن
حیدرآباد ۔14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) لودھا کمیٹی کی سفارشات اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعد بی سی سی آئی میں بحرانی صورتحال کے باوجود حیدرآباد میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹسٹ مقابلے کے کامیاب انعقاد پر حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے ) کا انتظامیہ راحت کا سانس لیا ہے ۔ اس موقع پر ایچ سی اے کے نائب صدر نریندر گوڑ نے ایچ سی اے کے عہدیداروں اور میدان عملہ کے علاوہ صحافی برادری سے بھی اظہارتشکر کیا، کیوں کہ تمام افراد کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ہند۔ بنگلہ دیش مقابلہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT