Sunday , May 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ ۔ جنوبی افریقہ آج فیصلہ کن ونڈے

نیوزی لینڈ ۔ جنوبی افریقہ آج فیصلہ کن ونڈے

ویلنگٹن۔3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل یہاں 5 مقابلوں کی ونڈے سیریز کا آخری اور فیصلہ کن مقابلہ کھیلا جائے گا کیونکہ دونوں ہی ٹیموں 2 مقابلے اپنے نام کرتے ہوئے سیریز کو 2-2 سے برابری پر لادیا ہے۔گزشتہ مقابلہ میں میزبان اوپنر مارٹن گپٹل نے 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو ایک جامع کامیابی دلوائی تھی جس سے نیوزی لینڈ کے حوصلہ کافی بلند ہیں تو دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم جو کہ ان دنوں کافی بہتر فارم میں وہ گزشتہ مقابلے کی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے فیصلہ کن مقابلہ اور سیریز اپنے نام کرنے کے لئے کوشاں ہوگی جس نے پہلے ہی میزبان ٹیم کو ٹوئنٹی 20 سیریز میں شکست دے چکی ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں جیتن پیٹل اور جیمی نیشم کو شامل کیا گیا ہے جس سے اس کا توازن اور مستحکم ہواہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT