Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / نیومی راؤ وائیٹ ہاؤس کے ریگولیٹری امور کی سربراہ منتخب

نیومی راؤ وائیٹ ہاؤس کے ریگولیٹری امور کی سربراہ منتخب

واشنگٹن ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد خاتون امریکی قانون داں نیومی راؤ کو یو ایس سینیٹ نے وائیٹ ہاؤس کے دفتر اطلاعات و ریگولیٹری امور کی قیادت کرنے کی توثیق کی ہے۔ عام طور پر اس نوعیت کی تقرری پارٹی سطح پر کی جاتی ہے اور سینیٹ نے نیومی راؤ کی تقرری کو 41 ووٹوں کے مقابلے 54 ووٹوں سے منظور کرلیا۔ اس طرح اب موصوفہ وائیٹ ہاؤس کے دفتر اطلاعات اور ریگولیٹری امور (OIRA) کی قیادت کریں گی۔ 44 سالہ نیومی راؤ کنزرویٹو سپریم کورٹ جج کلارنس تھامس کی کلرک رہ چکی ہیں۔ ان کی تقرری ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب پارٹی سطح پر سینیٹ منقسم ہے جبکہ اپوزیشن ڈیموکریٹس نے متعدد نامزدگیوں کو روک رکھا ہے۔ بہرحال نیومی راؤ کی تقرری کا امریکی قانون سازوں نے خیرمقدم کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT