Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / ’نیوکلیئر سپلائرس گروپ میں ہند کے داخلے کا مخالف نہیں‘

’نیوکلیئر سپلائرس گروپ میں ہند کے داخلے کا مخالف نہیں‘

تھرواننتاپورم ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج اس قیاس کو دور کرنے کی کوشش کی ہیکہ وہ نیوکلیئر سپلائرس گروپ (این ایس جی) میں ہندوستان کے داخلے کا مخالف ہے۔ چینی قونصل جنرل متعینہ کولکتہ زہان ووما نے کہا کہ ’’یہ خیال کہ چین، نیوکلیئر سپلائرس گروپ میں ہندوستان کے داخلہ کا مخالف ہے، ہرگز درست نہیں ہے۔ اس ضمن میں ہند اور چین مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں۔

پکوان گیس سلینڈر دھماکہ سے خاتون اور 2 بچے ہلاک
ناسک۔/4نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) علاقہ پمپل گاؤں بسونت میں پکوان گیس سلینڈر دھماکہ سے پھٹ پڑنے کے واقعہ میں ایک خاتون اور 2بچے ہلاک ہوگئے جبکہ جبکہ دیگر 4 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ کل شام سلم علاقہ یونسوت نگر میں ایک جھونپڑی میں پیش آیا جس میں موہنی پوار ( 30سال ) کرن والوا ( 8سال ) اور راگنی شنڈے ( 4سال ) ہلاک ہوگئے۔ دیگر 4 زخمیوں کو ناسک سیول ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ فائربریگیڈ نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

TOPPOPULARRECENT