Wednesday , March 29 2017
Home / دنیا / نیویارک اٹارنی کاٹرمپ کے حکمنامے کو عدالت میں چیلنج

نیویارک اٹارنی کاٹرمپ کے حکمنامے کو عدالت میں چیلنج

نیویارک ۔6 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ترمیم شدہ ایکزیکٹیو حکمنامہ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا نیویارک کے اٹارنی جنرل نے ارادہ ظاہر کیاہے ۔ ایرک شیڈر میان نے کہا کہ امتناعی احکام میں وائیٹ ہاؤس کی جانب سے ترمیم کی گئی ہے ، لیکن اس کا مقصد واضح طورپر مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتنا ہے ۔ اس سے کئی خاندان انتشار کا شکار ہوجائیں گے ۔ ٹرمپ کا حکمنامہ امریکی اقدار کی خلاف ورزی ہے اور اس سے امریکہ خطرہ میں پڑ جائے گا ۔ انھوں نے کہاکہ ملک بھر کی عدالتوں نے واضح کردیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ ’’دستور سے بالاتر ‘‘ نہیں ہیں۔ ٹرمپ نے آج ترمیم شدہ امتناعی ایکزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں جس کے ذریعہ امریکہ میں چھ مسلم غالب آبادی والے ممالک سے عوام کی آمد پر امتناع عائد کیا گیا ہے ۔ اس متنازعہ امیگریشن پالیسی کے خلاف عالمگیر سطح پر برہمی پھیل گئی ہے ۔ تاہم ٹرمپ نے ممنوعہ ممالک کی فہرست سے عراق کو حذف کردیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT