Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیویارک میں آج سچن بلاسٹرس اور وارنر واریئرز میں پہلا ٹی ۔ 20

نیویارک میں آج سچن بلاسٹرس اور وارنر واریئرز میں پہلا ٹی ۔ 20

ہند ، پاک ، انگلینڈ ، آسٹریلیا ، سری لنکا و جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی شامل

نیویارک ۔ 6 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ اسٹار سچن تنڈولکر نیویارک میں کل ہفتہ کو تین میچوں پر مشتمل آل اسٹارس سیریز کا افتتاح کریں گے جس کے ذریعہ وہ امریکی لڑکے اور لڑکیوں اور نوجوانوں میں دلچسپی پیدا کرتے ہوئے کرکٹ کو عالمی کھیل بنانے چاہتے ہیں۔ مشہور و معروف سٹی فیلڈ پر کل سے شروع ہونے والی آل اسٹار سیریز سے قبل تنڈولکر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’ان کانظریہ ہے کہ کرکٹ کو عالمی کھیل بنایا جائے ۔ نوجوانوں کے علاوہ خاتون کرکٹرس کی حوصلہ افزائی کیلئے ہم یہاں پہونچے ہیں جو روزمرہ کی پریکٹس میں ہمارے ساتھ کھیلیں گے ‘‘۔ ان میچوں میں آسٹریلیا کے افسانوی اسپنر اور دیگر 28 کھلاڑیوں میں شامل تنڈولکر نے کہاکہ کرکٹ سے دلچسپی اور کرکٹ کھیلنے والے تقریباً 1000 امریکی لڑکے لڑکیاں اور دیگر نوجوان خصوصی اسٹینڈس میں بیٹھ کر کھیل کا نظارہ کریں گے ۔ جس سے اُنھیں کھیل کر غور سے دیکھنے اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔تنڈولکر نے امریکی نوجوانوں سے کہاکہ ’’آپ کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کیلئے ہم یہاں پہونچے ہیں۔ تالی بجانے کیلئے آپ کو دو ہاتھ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ہمارا ہاتھ تیار ہے اور ہمارے ساتھ تمام کھلاڑی موجود ہیں۔ اب یہ آپ تمام پر منحصر ہے کہ آگے آئیں اور اس کو کامیاب بنائیں‘‘ ۔ سٹی فیلڈ اسٹیڈیم میں شائقین کیلئے 45000 نشستوں کی گنجائش ہے جہاں ’’سچن بلاسٹرس‘‘ اور ’’وارن وارئیرز‘‘ کے مابین ٹی ۔ 20 خطوط پر کل پہلا مقابلہ ہوگا ۔ سچن کی ٹیم میں اوپننگ بیٹسمین ویریندر سہواگ اور سارو گنگولی کے علاوہ وی وی ایس لکشمن ، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برین لارا ، پاکستان کے مایہ ناز بولر شعیب اختر اور معین خان ، سری لنکائی ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جئے وردھنے ، مشہور و معروف بولر متیا مرلی دھرن اور آسٹریلیا کے سابق کرکٹر گلین مک گرا شامل ہیں۔ شین وارن کی ٹیم میں ہندوستانی کرکٹر اجیت اگرکر ، پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم ، آسٹریلیا کے سابق کرکٹرس میتھیو ہیڈن اور رکی پونٹنگ ، سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا ، پاکستانی کرکٹر ثقلین مشاق اور آسٹریلیائی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو سیمنس شامل ہیں۔ دیگر دو مقابلے ہوسٹن اور لاس اینجلس میں ہوں گے ۔ یہ تاریخی موقع ہے کہ تنڈولکر اور وارن امریکی سرزمین پر پہلی مرتبہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT