Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / نیویارک میں احتجاجی مظاہرے جاری

نیویارک میں احتجاجی مظاہرے جاری

نیویارک۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس مظالم پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور آج متواتر تیسرے دن بھی ہزاروں افراد نے نیویارک سٹی میں پرامن مارچ منظم کیا۔پولیس نے 200 احتجاجیوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ سفید فام پولیس عہدیداروں کی جانب سے دو افریقی نژاد امریکیوں کو گولی مارنے کے واقعہ پر یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔ ان دونوں کی زندگی کے آخری لمحات کو ویڈیو میں قید کرلیا گیا اور یہ فوٹیج آن لائن تیزی سے پھیل گئے ہیں، تاہم سیاہ فام انتہا پسند نے جمعرات کو ڈلاس میں پانچ پولیس عہدیداروں کو گولی مارکر ہلاک کرنے کے واقعہ کے بعد صورتحال میں کافی تبدیلی پیدا ہوئی تھی۔ احتجاجی ریالی منظم کرنے والوں نے اپنا یہ موقف واضح کیا کہ وہ کسی بھی طرح کے تشدد کے خلاف ہیں۔ آج جو احتجاجی ریالی منظم کی گئی، اس میں بعض شرکاء پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے جن پر دو مہلوکین کے نام درج تھے۔ پولیس نے لوئسیانا اور منی سوٹا میں ان دونوں کو نشانہ بنایا تھا۔ ایک پلے کارڈ پر تحریر کیا گیا تھا ’’اگلا کون؟‘‘ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور پلے کارڈ پر ’’نسل پرستی سے چوکنا رہیں‘‘ تحریر تھا۔ احتجاجیوں نے نیویارک میں پولیس کے ہاتھوں 4 جولائی کو ہلاک 37 سالہ ڈیلران کو بھی یاد کیا۔ اسے بھی بحث کی وجہ سے پولیس عہدیدار نے گولی مارکر ہلاک کردیا حالانکہ وہ ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ پولیس ڈپارٹمنٹ اور اٹارنی جنرل گولیاں چلانے کے ان واقعات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT