Friday , August 18 2017
Home / دنیا / نیویارک کی میڈیسن اسکوائر اسٹریٹ محمد علی سے موسوم

نیویارک کی میڈیسن اسکوائر اسٹریٹ محمد علی سے موسوم

نیویارک ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہر نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن (ایم ایس جی) کی طویل سڑک کو عارضی طور پر شہرہ آفاق باکسر محمد علی سے موسوم کیا جارہا ہے۔ نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے اعلان کیا کہ میڈیسن اسکوائر سے مربوط ویسٹ 33 اسٹریٹ عارضی طور پر محمد علی سے موسوم کی جارہی ہے جن کا گذشتہ ہفتہ انتقال ہوگیا۔ میئر بلاسیو نے اعلان کیا کہ امریکی تفریحی صدر مقام میں واقع میڈیسن اسکوائر گارڈن میں محمد علی ایک عظیم لڑائی لڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس شہر میں ہم اس شخص کو خراج عقیدت ادا کررہے ہیں۔ وہ (محمد علی مرحوم) اس سڑک کو ان سے موسوم کرنے اور دیگر اعزازات سے منسوب کئے جانے کے مستحق ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT