Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / نیوی گیشن سٹلائیٹ کامیابی کیساتھ داغا گیا ہندوستان ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ میں شامل

نیوی گیشن سٹلائیٹ کامیابی کیساتھ داغا گیا ہندوستان ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ میں شامل

اسرو کو صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کی مبارکباد
سری ہری کوٹہ ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج یہاں اپنا پانچواں نیوی گیشن سٹلائیٹ IRNSS-1E کو کامیابی کے ساتھ PSLV-C31 کے ذریعہ خلاء میں چھوڑ دیا۔ اس طرح ہندوستان بھی امریکہ میں واقع گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) جیسے نیوی گیشن نظام کیلئے اپنا سٹلائیٹ چھوڑنے والے انتہائی ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ میں شامل ہونے کی سمت دوسرا اہم قدم بڑھایا ہے۔ پولار سٹلائیٹ لانچ وہیکل (PSLV)C31 کو صبح 9.31 منٹ پر ستیش دھون خلائی مرکز سے داغا گیا جو 19 منٹ اور 20 سکنڈس میں اپنی مسافت طئے کرتے ہوئے مدار میں پہنچ گئے۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے اس کامیابی پر ہندوستانی ادارہ برائے خلائی تحقیق (اسرو) کو مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT