Monday , August 21 2017
Home / دنیا / نیو آرلینز میں فائرنگ، 16 افراد زخمی

نیو آرلینز میں فائرنگ، 16 افراد زخمی

نیوآئرلینز ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر کے ایک پارک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں سینکڑوں افراد ایک میوزک ویڈیو کی فلمبندی اور ایک بینڈ پریڈ کیلئے جمع تھے۔ پولیس سپریٹنڈنٹ مائیکل ہیریسن کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام مقامی وقت کے مطابق 7بجے کے قریب شہر کے اپر نائنتھ وارڈ میں واقع بنی فرینڈ پارک میں پیش آیا۔ مائیکل ہیریسن کا کہنا تھا کہ انھیں جو اطلاعات ملی ہیں ان کے مطابق متعدد حملہ آوروں نے 300 سے زیادہ افراد کے مجمع پر گولیاں چلائیں۔ تین عینی شاہدین نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ انھوں نے ایک شخص کو چاندی کے رنگ کی بندوق سے مسلح دیکھا جبکہ جب وہ فائرنگ کر کے بھاگا تو مجمع کے اندر سے بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ نیوآرلینز پولیس کا کہنا ہیکہ عینی شاہدین نے حملہ آوروں کی تعداد دو بتائی ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT