Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / نیو میکسیکو میں ڈونالڈ ٹرمپ کی ریالی میں جھڑپیں

نیو میکسیکو میں ڈونالڈ ٹرمپ کی ریالی میں جھڑپیں

البوقرق۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست نیو میکسیکو میں صدارتی دوڑ میں شامل ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی ریلی کے باہر ہونے والا احتجاج پرتشدد ہوگیا۔احتجاجی کارکنوں نے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اْن پر بوتلیں پھینکی اور اپنی قمیضوں کو جلا کر پھینکا۔نیو میکسیکو میں منگل کو ہونے والی ریلی میں پولیس نے مظاہرین پر دھوئیں والے گرینیڈ پھینکے جبکہ مظاہرین نے ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریر کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی باڑ بنانا چاہتے ہیں۔امریکی ریاست نیو میکسیکو کو ہیسپنک ریاست کہا جاتا ہے۔یہ احتجاج اْس وقت شروع ہوا جب منگل کو البکرکی کنونشن سینٹر کے باہر احتجاج کرنے والے افراد اکٹھے ہوگئے۔ انھوں نے بیانرس اْٹھائے ہوئے تھے جن پر ٹرمپ کے خلاف تحریریں درج تھیں۔انھوں نے پولیس پر سنگباری کی اور کنونشن سینٹر کے باہر سٹالز پر موجود ڈونالڈ ٹرمپ کی تصاویر والی ٹی شرٹ جلانے کی کوشش کی۔البوقرق پولیس نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ پولیس افسران پر بوتلیں اور پتھر پھینکے گئے ہیں اور پتھر پھینک کر کنونشن سینٹر کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT