Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نیو کلیئر پاور پلانٹ کے قیام کی تجویز پرعوام کااحتجاج

نیو کلیئر پاور پلانٹ کے قیام کی تجویز پرعوام کااحتجاج

حیدرآباد 22نومبر(یواین آئی )نیو کلیئر پاور پلانٹ کے قیام کی تجویز پر آندھراپردیش کے نیلور اور اونگول کی عوام نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ عوام کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹ کے قیام سے آلودگی میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ عوام نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ 12 ہزار کروڑ روپئے مالیت سے 6ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا پلانٹ قائم کرنے کی تجویز ہے ۔ پرکاشم ‘ اونگول کی سرحد پر اراضی کے الاٹمنٹ اور متاثرہ افراد کی بازآبادکاری کے کام کئے جائیں گے ۔ عوام نے انتباہ دیا کہ اس پاور پلانٹ کے خلاف وہ احتجاج میں شدت پیدا کریں گے اور تحریک بھی چلائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT